بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر چین کا رد عمل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے بلوچستان میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، سماجی استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ چینی سفارتخانے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
ایک طرف سڑکوں پر شدید احتجاج کی کال ہےتو دوسری طرف دشمن سرحدوں سے نہیں ، اندر سے وار کر رہا ہے، یہ احتجاج نہیں، دشمن کا ایجنڈا ہے،ناز بلوچ
چینی بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔