اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ کے اجلاس میں رانا ثناء اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں ان سے تفتیش کے بعد معاملہ آگے بڑھایا جائے گا، ناراض بول کر دہشتگردوں کے خلاف موقف میں ابہام پیدا کیا جاتا ہے ، ایسے ابہام سے دہشتگردوں کو تقویت ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد قومی یکجہتی پیدا کر کے ضرب عضب ہوا، ضرب عضب کے بعد دہشتگردی خاتمے پر آ گئی تھی ، کسی اگر مگر،زیر زبر کے بغیر دہشتگردوں کو دہشتگرد اور قومی مجرم کہا جائے، دہشتگردوں کے خلاف بغیر کسی عذر کے کارروائی کی جائے، ان لوگوں کو ناراض کہنا بے گناہوں کو شہید کرنا کون سی ناراضگی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ کون سے حقوق کی بات کرتے ہیں ؟، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ یہ لوگ کیوں مارے گئے ہیں، یہ لوگ اس لیے مارے گئے کہ دشمن ملک کے آلہ کار ہیں، مسلح افواج نے اپنی حکمت اور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ سرحد پر کچھ نہیں کر سکتے لیکن آپریشن سندور کو بہکے،گمراہ لوگوں کی مدد سے چلا رہے ہیں، یہ دشمن ملک کے ایماء پر پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں ، ان سے کسی قسم کی بات نہیں ہو سکتی ، کیا وہ اس نظام پر یقین رکھتے ہیں اور الیکشن ان کا مطالبہ ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے 30 مسافروں کو گولی سے چھلنی کیا، وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں، دہشتگرد،بھارت کی ایماء پر سندور آپریشن ٹو کے تحت ایسی کارروائیاں کرتے ہیں، 177 دہشتگرد مارے گئے ہیں، 33 سویلین اور 17 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں، یہ لوگ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے مخلتف مقامات پر نکلے ، پولیس پر حملہ کیا گیا اور سویلین کو یرغمال بنایا ، کوئٹہ میں ریڈ زون میں داخل ہونےکی کوشش ناکام بنائی گئی، فورسز کے پہنچنے کے بعد یہ اپنی کمین گاہوں کی طرف دوڑے ، فوج نے پیچھا کر کے 177 جہنم واصل کیے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار