City 42:
2026-07-24@03:59:24 GMT

دہشت گردوں کو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

سٹی 42 : وزیردفاع خواجہ آصف نے ملک میں جاری دہشتگردی اور سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان   دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو جائے۔ بلوچستان میں 2 روز کے دوران 177دہشت گردمارے گئے ہیں ۔سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔ بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز موجودہیں۔سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ہلاک دہشت گردوں کی کوئی قوم پرست اور سیاسی وابستگی نہیں۔بلوچستان میں کاروباری نقصانات ریکورکرنےکیلئے تحریک چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے 40 روپے لٹر تیل لے کرکراچی میں 200 روپے لٹربیچا جاتا ہے۔تیل کی اسمگلنگ روکنے کی وجہ سے یہ لوگ امن و امان برباد کررہے ہیں۔کلبھوشن لاہوریا کراچی سے نہیں بلوچستان سے پکڑا گیا۔بلوچستان میں دہشتگردوں کے پیچھے بھارت کھڑا ہے۔بلوچستان میں جو ہوا وہ قوم کیلئے بڑا المیہ ہے۔بلوچستان میں مزدوروں کو مارا گیا۔کرپشن کا دیمک ملک کو کھا رہا ہے۔

ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟

 وزیردفاع نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔دہشت گردوں کو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔کالعدم بی ایل اے جرائم پیشہ عناصر کاعسکری ونگ ہے۔بلوچستان میں آبادی کم رقبہ زیادہ ہے،دہشت گرد اس کافائدہ اٹھاتے ہیں۔ان کے پاس 20 لاکھ روپے کی تو صرف رائفل ہے ہمارے پاس وہ نہیں ہے۔کون اس کی ادائیگی کر رہا ہے، کون اسلحہ کے اندر انویسٹمنٹ کررہا ہے ۔امریکن اسلحہ ہے۔میرے پاس تو اسلحے کا لائسنس بھی نہیں ہے۔آئی ڈی کارڈ دیکھ کے اس کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ہزاروں مسافروں کو آئی ڈی کارڈ دیکھ کے مارا گیا۔مزدوروں کو مارا گیا ہے۔

موسم تبدیل ؛ سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے

 انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں کن کو مارا گیا ہے۔وہ روزی کمانے وہاں جاتے ہیں ۔وہ لبریشن آرمی وہ چوری کی آرمی ہے۔آج بھی بلوچستان میں کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں ان کی رٹ ہو۔ ان لوگوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔خواتین بچوں سویلینز کو بھی یہ نہیں چھوڑتے۔اس کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا۔تمام سیاستدانوں کی پیچھے یہ پارلیمنٹ کھڑی ہوگی۔ اس ادارے نے ہمارا قد کاٹھ بڑھایا ہوا ہے۔پوار ایوان دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو جائے۔یہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔اس ایوان کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا جماعت دہم کے طلبہ کیلئے اہم اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بلوچستان میں مارا گیا کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار