ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم ملیر کے صدر نے کہا کہ آخر کب تک کرپشن اور بدانتظامی کا خمیازہ عوام بھگتتے رہیں گے؟ شہری و ضلعی انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے زمینی حقائق کے سامنے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، صوبائی و شہری حکومت اور ملیر کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی قابل مذمت ہے اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ملیر کے مختلف علاقوں میں صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی مسلسل بے حسی کے باعث شہری شدید مشکلات اور جان لیوا حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، ضلع ملیر میں شاہرائے شہید جان محمد نعیمی روڈ، ناد علی اسکوائر، جعفرطیار سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں گیس لائنوں کی تنصیب کے نام پر سڑکوں کو کھود کر نامکمل چھوڑ دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اہم شاہراہیں گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہیں، ان گڑھوں میں سیوریج کا گندا پانی بھر جانے سے راستے بند ہوچکے ہیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور آئے روز موٹر سائیکل سوار، پیدل چلنے والے اور گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں جبکہ گیس کی فراہمی پہلے سے زیادہ مذید خراب ہوگئی ہے، اس بدترین صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جگہ جگہ کھلے گڑھے، ٹوٹی سڑکیں، گردوغبار اور گندا پانی معمول بن چکا ہے، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیران کن امر یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے لیے مکمل بجٹ فراہم کیا جا چکا تھا، مگر اس کے باوجود کوئی عملی کام نظر نہیں آ رہا، یہ فنڈز کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں اور متعلقہ افسران نے عوامی سہولت کے بجائے اپنی جیبیں بھرنے کو ترجیح دی، آخر کب تک کرپشن اور بدانتظامی کا خمیازہ عوام بھگتتے رہیں گے؟ شہری و ضلعی انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے زمینی حقائق کے سامنے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، صوبائی و شہری حکومت اور ملیر کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی قابل مذمت ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گیس لائن منصوبے میں ہونے والی تاخیر اور مرمتی فنڈز کے غائب ہونے کی فوری شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں واپس لائی جائے، اگر ملیر جعفر طیار سمیت محلقہ آبادیوں میں فوری طور پر سڑکوں کی مرمت اور ترقیاتی کام مکمل نہ کیے گئے تو وہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ حکومت اور

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم