مال روڈ مری پر فائر ہائیڈرینٹ نصب، فائر سیفٹی نظام مزید مضبوط
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
حکومتِ پنجاب کی جانب سے عوامی تحفظ کے لیے نافذ کیے گئے کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2022 کے تحت ضلعی انتظامیہ مری نے شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز مال روڈ پر فائر ہائیڈرینٹ کی تنصیب مکمل کرلی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں فوری ریسپانس اور پانی کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
فائر ہائیڈرینٹ کی تنصیب کے موقع پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 مری اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے، جنہوں نے کام کے معیار کا جائزہ لیا۔
افسران نے بتایا کہ مری ایک اہم سیاحتی مقام ہے جہاں فائر سیفٹی کے مؤثر اور جدید انتظامات ناگزیر ہیں۔ مال روڈ پر فائر ہائیڈرینٹ کی تنصیب سے فائر وہیکلز کو فوری پانی میسر ہوگا، جس سے ریسپانس ٹائم میں کمی اور نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ آئندہ مرحلہ وار شہر کے دیگر اہم اور حساس مقامات پر بھی فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائیں گے۔ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فائر ہائیڈرینٹس اور دیگر ایمرجنسی سہولیات کو نقصان نہ پہنچائیں، تجاوزات سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حکومت پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز مال روڈ مری وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حکومت پنجاب مال روڈ وی نیوز فائر ہائیڈرینٹ ضلعی انتظامیہ مال روڈ
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔