9 سالہ محبت کا انجام؛ شادی کے 2 ماہ بعد بیوی نے شوہر کو قتل کرکے کھڑکی پر لٹکادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں محبت بھری ایک انمول کہانی کے لرزہ خیز انجام نے پورے علاقے کو دہلا کر رکھ دیا۔
جیتندر کمار یادیو اور جیوتی ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ ایک دوسرے سے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائی گئیں اور اہل خانہ کے سامنے ڈٹ گئے۔
بالآخر 9 سال کی محبت میں رتّی برابر کمی نہ آنے بلکہ اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اور مضبوطی آنے پر اہل خانہ نے پریمی جوڑے کے آگے گھنٹے ٹیک دیئے۔
دونوں خاندانوں کی رضامندی سے گزشتہ برس 25 نومبر کو بڑی دھوم دھام سے پریمی جوڑے کی شادی ہوئی اور دونوں کے خوشی سے دمکتے چہروں کی نظر اتاری جا رہی تھی۔
کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ 9 سالہ محبت اور انتظار کی طویل جنگ کے بعد ایک ہونے والے پریمی جوڑے کا انجام اپنے ہی ہاتھوں اتنا ہولناک ہوگا۔
دلہا 33 سالہ جتیندر کمار یادو کی لاش اپنے ہی گھر کی کھڑکی کی گرل سے لٹکی ہوئی ملی اور پہلی نظر میں یہی لگا کہ یہ خودکشی ہے مگر کہانی اس سے کہیں زیادہ بھیانک نکلی۔
پولیس اور میڈیکل رپورٹ نے انکشاف کیا کہ جتیندر نے خود کو پھانسی لگا کر اپنی جان نہیں لی بلکہ پہلے کسی نے اس کا گلا دبا کر قتل کیا اور پھر کھڑکی پر لٹکایا گیا۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ شوہر جتیندر نے مبینہ طور پر جیوتی کے بینک اکاؤنٹ سے 20 ہزار روپے نکال کر آن لائن جوئے میں ہار دیے تھے۔
اسی بات پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہونے لگا تھا اور جنوری کے آخری دنوں میں بھی ایسا ہی ایک خونی جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا۔
اُس رات بیوی جیوتی نے جب پیسوں کے بارے میں پوچھا تو بات بڑھ گئی۔ جھگڑا شدت اختیار کر گیا تو جیوتی نے اپنے والدین اور بھائی کو گھر بلا لیا۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں جیوتی نے بتایا کہ والد اور بھائی نے شوہر جتیندر کے بازو اور ٹانگیں پکڑیں جبکہ میں نے اس کا گلا دبا دیا۔
9 سال تک محبوبہ اور صرف دو ماہ بیوی رہنے والی جیوتی نے بتایا کہ جب جتیندر کا جسم ٹھنڈا پڑ گیا تو قتل کو خودکشی ظاہر کرنے کا منصوبہ بنایا تاکہ جرم ہمارے سر نہ جائے۔
جیوتی نے پولیس کو مزید بتایا کہ لاش کو بھائی اور والد کی مدد سے کھڑکی کی گرل پر لٹکا دیا تاکہ ایسا لگے کہ پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔
جس کے بعد جیوتی نے پڑوسیوں کو بلاکر بتایا کہ جتیندر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہاں تک کہ پولیس کو بھی پہلے یہی لگا تھا۔
تاہم جب جتیندر کے بھائی اجے کمار نے جیوتی، اس کے والدین اور بھائی کے خلاف شکایت درج کرائی تو پوسٹ مارٹم ہوا جس میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران جیوتی نے اعتراف جرم کرلیا اور پورا منصوبہ بیان کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیوتی نے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔