کیڈٹ کالج وارسک میں آل پاکستان تقریری مقابلہ، ملٹری اکیڈمی کاکول کی پہلی پوزیشن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
انگریزی تقریری مقابلے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ مقابلے میں کیڈٹ عبداللہ نے پہلی جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سچیت احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرِ اہتمام کیڈٹ کالج وارسک میں تین روزہ آل پاکستان تقریری مقابلے کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے مختلف صوبوں اور تعلیمی اداروں سے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب میں آئی جی ایف سی نارتھ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انگریزی تقریری مقابلے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ مقابلے میں کیڈٹ عبداللہ نے پہلی جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سچیت احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اُردو تقریری مقابلے میں ون اسٹیپ ایجوکیشن سسٹم کے مبارک علی نے پہلی اور اسلامک سائنس کالج اسلام آباد کے محمد احسان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ طلباء و طالبات نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تقریری مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور اعتماد کو نکھارتے ہیں اور تعلیمی مواقع قومی شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، شرکاء نے شاندار اور منظم تقریب کے انعقاد پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تقریری مقابلے مقابلے میں حاصل کی
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔