پاکستان نے بھارت میں ہونے والے اے وی سی والی بال نیشنز کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پاکستان نے بھارت میں ہونے والے اے وی سی والی بال نیشنز کپ 2026 میں شرکت کا حق حاصل کرلیا۔
ایشین والی بال کنفیڈیشن کے تحت ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 20 جون سے 28 جون تک احمد آباد میں منعقد ہوگا،تاہم 12ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت مبہم ہے۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصیر احمد کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت بھارتی ویزوں کے اجرا اور حکومت پاکستان کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
مزید پڑھیںایشین یوتھ گیمز؛ مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران نے پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
بھارت؛ والی بال کوچ کی جنسی ہراسانی پر 19 سالہ کھلاڑی کی خودکشی
قومی فیڈریشن کی خواہش ہے کہ پاکستان والی بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے، تاہم اس کا انحصار بھارت کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کے اجرا پر ہے اور اس ضمن میں حکومت پاکستان کا اجازت نامہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ اے وی سی والی بال نیشنز کپ میں میزبان بھارت کے ساتھ آسٹریلیا، بحرین، انڈونیشیا، قازقستان، کوریا، نیوزی لینڈ، عمان، پاکستان، قطر، چائنیز، تائپے اور تھائی لینڈ شریک ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: والی بال
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔