خواتین کے مقابلے مردوں میں امراض قلب کا خطرہ 7 سال قبل بڑھنے لگتا ہے، تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(جسارت نیوز)ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ مردوں میں امراض قلب کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں 7سال قبل ہی بڑھنے لگتا ہے۔امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب سے ہوتی ہیں اور مردوں میں یہ شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے، جبکہ مردوں میں امراض قلب کا خطرہ 30 سے 40 سال کے درمیان ہی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔3 دہائیوں سے بھی طویل تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر 30 سال کے بعد امراض قلب کی اسکریننگ کو معمول بنا لیا جائے تو ان سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے، تحقیق میں 5100 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 1980 کی دہائی کے وسط میں 18 سے 30 سال کے درمیان تھیں اور ان کی صحت کا جائزہ 2020 تک لیا گیا۔تحقیق کے آغاز میں سب افراد صحت مند تھے اور اسی وجہ سے محققین یہ جاننے میں کامیاب رہے کہ امراض قلب کا خطرہ کب بڑھنا شروع ہوتا ہے، مردوں میں یہ خطرہ خواتین کے مقابلے میں کئی سال قبل بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امراض قلب کا خطرہ خواتین کے مقابلے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔