لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کی قیمتی زمین پرپھر قبضہ مافیا کی نظریں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کی قیمتی زمین پر ایک بار پھر قبضہ مافیا کی نظریں گڑ گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی سرکاری زمین پر نامعلوم افراد کے حملہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تیسر ٹاؤن میں بنائے گئے واٹر بورڈ اور یو سی آفس کو توڑ دیا گیا ہے۔ 2006 ء میں اس زمین پر لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ منصوبے کا آفس تھا اور 2008ء سے واٹر بورڈ آفس اور یو سی آفس قائم تھا۔اس منصوبے کے تحت لیاری ایکسپریس وے کے 30 ہزار سے زائد متاثرین کو پلاٹ دیے جانے تھے۔؎ ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ منصوبے کی قیمتی زمین پر قبضہ ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں ہزاروں رفاہی اور کمرشل پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور جعلی فائلیں بنا کر خرید و فروخت ہو چکی ہے اور یہ معاملہ گزشتہ 8 برس سے نیب سست روی کا شکار ہے۔ نیب کی تحقیقات میں تاخیر سے ہزاروں شہری پریشان اور سرکاری خزانے کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔