بنگلا دیش کی ائرلائن کو ہفتہ میں 3 پروازوں کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260203-01-3
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلا دیش کی بیمان ائر لائنز کو ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت جاری کر دی ہے۔ بنگلا دیش کی بیمان ایئر لائنز ڈھاکا سے کراچی کیلیے ہفتہ وار تیسری پرواز بھی آپریٹ کرے گی۔ ائر لائن کی جانب سے تیسری پرواز کیلیے مسافروں کی تعداد سمیت مارکیٹ فیکٹر اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھا جائے گا۔ بیمان ائر اس وقت بوئنگ 737 کے ساتھ ہفتہ وار 2 پروازیں ڈھاکا سے کراچی کے درمیان آپریٹ کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔