اسپین: پاکستانیوں کا کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا آسان بنانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (صباح نیوز) اسپین میں مقیم پاکستانیوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول میں درپیش مشکلات کے خلاف پاکستانی کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔ کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کے تحت خدمت مرکز کے ذریعے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا کے موجودہ طریقۂ کار پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ کمیونٹی رہنماؤں کے مطابق خدمت مرکز کی جانب سے پاسپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ مہروں کی شرط اور اس کے ساتھ ریذیڈنٹ کارڈ کی کاپی طلب کرنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ کمیونٹی رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان،وزیرداخلہ،آئی جی پنجاب پولیس،ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا کے عمل کو آسان، شفاف اور بیرون ملک پاکستانیوں کے حالات کے مطابق بنائیں۔ اسپین میں مقیم پاکستانیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کریکٹر سرٹیفکیٹ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔