Jasarat News:
2026-07-24@01:58:11 GMT

8 فروری پاکستان کے انتخابات کا سیاہ دن ہے‘فضل الرحمن

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جوہانسبرگ(صباح نیوز) امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ بین الاقوامی برادری نے بھی ہمیں تنہا چھوڑ دیا ہے،پاکستان پورے خطے میں واحد ملک ہے جو معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے ہم دوستوں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہماری ریزرو میں کچھ ڈالر بھیج دیں،8 فروری پاکستان کے انتخابات کا ایک سیاہ دن ہے، جس میں جعلی مینڈیٹ کو لا کر ملک پر مسلط کیا گیا،بدقسمتی سے پاکستان کے اندر پولیٹیکل وکٹمائزیشن بہت بڑھ چکی ہے ۔ان خیالات کااظہاربلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے سائوتھ افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ دہائیوں سے پاکستان بالخصوص اس کی مغربی سرحدیں مسلسل بے چینی اور بدامنی کا شکار رہی ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ دونوں صوبے نسبتاً چھوٹے بھی ہیں اور معدنی وسائل سے بھرپور بھی، اسی لیے دنیا کی نظریں بھی ان پر جمی ہوئی ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے بھی ہمیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔پاکستان کے اپنے وسائل، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ہماری فوج اور پولیس اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے اس پوری صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اس نوعیت کے واقعات کا تسلسل پاکستان کے لیے کسی طور اچھی علامت نہیں اور نہ ہی اس سے دنیا میں پاکستان کی کوئی مثبت تصویر ابھر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے صوبوں کے وسائل پر سب سے پہلا حق صوبوں کے عوام کا ہے اور آئین بھی اسی کی ضمانت دیتا ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو