لوٹی گئی امانت واپس،عوامی دولت کو ہاتھ نہیں لگائیں گے‘ڈاکٹر شفیق الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260203-01-16
ڈھاکا (صباح نیوز)بنگلا دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے عوامی دولت کو کبھی نقصان نہ پہنچانے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی ہمارے کردار اور مزاج کا حصہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جو امانت لوٹ لی گئی ہے، اسے اصل حقداروں تک واپس پہنچانا ہی ہماری بنیادی ذمے داری اور وعدہ ہے۔انہوں نے یہ بات شمالی کافرول وارڈ نمبر 4 کے مشرقی بائش ٹیکی قبرستان مسجد کے سامنے، ڈھاکا15 پارلیمانی حلقے میں منعقدہ عوامی رابطہ مہم اور ریلی سے قبل اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ جو لوگ ماں اور بہنوں کو اپنی ماں کی طرح عزت دینا جانتے ہیں، وہی مستقبل کا بہتر بنگلا دیش تعمیر کر سکتے ہیں۔اگر ہماری کسی بات سے کسی ماں یا بہن کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم اللہ کے واسطے معافی کے طلبگار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ خلوصِ نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کر سکیں، اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔ ہمارا مقصد کسی فرد یا گروہ کے ذاتی ایجنڈے کو نافذ کرنا نہیں ہے۔عوامی رابطہ مہم اور ریلی میں جماعت اسلامی کے ایگزیکٹو رکن مبارک حسین، مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اور ڈھاکا میٹروپولیٹن شمال کے نائب امیر عبدالرحمن، بنگلا دیش ورکرز ویلفیئر فیڈریشن کے مرکزی نائب صدر لسکر محمد تسلیم، اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق مرکزی صدر زاہد الاسلام، ڈاکسو کے سابق جی ایس ایس ایم فرہاد، کافرول جنوبی تھانے کے امیر نائب پرنسپل انوارالکریم، تھانہ سیکرٹری محمد ابو ناہید سمیت مختلف وارڈز کے صدور اور ذمے داران شریک تھے۔اجتماع کے بعد ریلی پْرامن طور پر علاقے کی مختلف سڑکوں سے گزری۔ اس موقع پر شرکا نے انصاف پر مبنی معاشرے اور بدعنوانی سے پاک ریاست کے قیام کے حق میں نعرے لگائے۔
امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن ڈھاکا میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شفیق الرحمن بنگلا دیش
پڑھیں:
’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 15 روز تک پٹرول پمپوں کی ہڑتال کی کال واپس لے لی جس کے بعد پٹرول پمپس کھل گئے ہیں۔
نجی چینل کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ تبدیلی کے نظام میں نظرثانی پر آمادہ ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ رد وبدل کا طریقہ کار فی الحال روکا جا رہا ہے جب کہ حکومت پرافٹ مارجن پر سمری بھی 15 روز میں جاری کرے گی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہماری مشکلات کو سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے جائز مطالبات پر آمادگی کے بعد 15 روز تک شٹ ڈاؤن کی کال واپس لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردو بدل کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی، جس کے بعد کل سے پٹرول پمپس بند کر دیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان