کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کئی گاڑیاں تباہ‘ آگ پر قابو پا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ عمارت میں آتشزدگی سے پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صدر میں گل پلازہ کے قریب واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ النجیبی موبائل مارکیٹ کی ساتویں منزل کی پارکنگ میں لگی۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: موبائل مارکیٹ
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔