اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور کینیڈا نے تجارت، کان کنی اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی فعال سفارتی اور معاشی حکمتِ عملی کے باعث پاکستان عالمی اسٹریٹجک شراکت داریوں کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اور عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے تجارت، زراعت اور توانائی کے شعبوں کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی معدنیاتی کانفرنس “پراسپیکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن آف کینیڈا 2026” میں شرکت پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان کی معدنیات کو عالمی سرمایہ کاروں سے متعارف کرایا جائے گا جبکہ پاکستانی کان کنی کمپنیوں کو کینیڈین ماہرین سے رابطے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

دونوں ممالک نے ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، جس کے تحت جدید فارمنگ، بہتر جینیٹکس اور وباؤں کے کنٹرول کے ذریعے پیداوار اور معیار میں اضافہ کیا جائے گا۔

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کینیڈین سرمایہ کاری کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ بروقت منظوریوں اور باقاعدہ قوانین کی منظوری سے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع قومی معیشت کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فورم پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری میں تعاون

پڑھیں:

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔

سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان