—فائل فوٹو

لاہور میں مین ہول میں گر کر ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ غلام مرتضیٰ کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے لاہور: سیوریج لائن میں گرنیوالی خاتون و بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ، وجۂ موت سامنے آ گئی لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کا مؤقف سامنے آگیا

میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

غلام مرتضیٰ نے بیان دیا تھا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: غلام مرتضی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار