نامور پاکستانی اداکار عمر عالم نے فضا عمر کے ساتھ نکاح کی تقریب میں ہونے والا دلچسپ قصہ سنادیا۔ 

پاکستانی اداکار عمر عالم کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ، عمر عالم ایک معروف پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔

انہیں ڈرامہ سیریل ’شہنائی‘ سے بھرپور شہرت ملی اور وہ فیچر فلم ’پرچی‘ میں بھی نظر آئے جب کہ تماشا سیزن 1 جیتنے کے بعد عمر عالم گھر گھر پہچانے جانے لگے۔

ان کے دیگر نمایاں ڈراموں میں پہلی سی محبت، ٹیکسالی گیٹ، رقصِ بسمیل، گرو اور رسمِ وفا شامل ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

حال ہی میں مداحوں نے یاسر حسین کے مقبول تھیٹر پراجیکٹ ’منکی بزنس‘ میں بھی ان کے کام کو بے حد پسند کیا۔

علاوہ ازیں، عمر عالم جلد ہی گرین انٹرٹینمنٹ کے ایک نئے ڈرامہ سیریز میں مومینہ اقبال کے ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں

اداکار عمرعالم کی فضا سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

عمر عالم نے حال ہی میں فزا عمر سے کراچی میں شاندار شادی کی، شادی کے بعد وہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے نکاح کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا۔

عمر عالم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ سب کچھ بخیر ہوا، لیکن مولوی صاحب نے میرے نکاح میں ایک تقریر کی، جو ہمارے لیے کافی غیر متوقع تھی۔

نکاح خواں نے کہا کہ ’لڑکیاں، جب وہ دوسرے گھر جاتی ہیں، تو اکثر ان کے ساتھ بدسلوکی ہوتی ہے، لوگ انہیں دبا دیتے ہیں، ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں‘۔ 

اداکار نے بتایا کہ یہ سن کر میں فکر مند ہو گیا، میں نے سوچا، ‘مولوی صاحب، ہمارا نکاح ابھی ہوا ہے، ہم ابھی اپنی زندگی شروع کر رہے ہیں، آپ یہ کیا باتیں کر رہے ہیں، ایسا نہ کریں۔

عمر عالم کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ فزا اس لمحے میں کیا محسوس کر رہی ہوں گی، میں سمجھتا ہوں کہ مولوی صاحب کے ذہن میں کچھ تھا، لیکن یہ ان کا کام تھا، انہوں نے نکاح کے وقت ایک عجیب تقریر کی۔

 

https://www.

facebook.com/PakistaniCinema/videos/an-adorable-glimpse-from-umer-aalams-nikkah-ceremony-congratulations-to-the-coup/1195515652732095/

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمر عالم کے ساتھ

پڑھیں:

اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔ 

اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔

شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی