ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم 7 فروری کو پہلا میچ کولکتہ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔
آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ون میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں، گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان شامل ہیں۔
گروپ تھری میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلا دیش اور نیپال کو رکھا گیا ہے، گروپ فور میں جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔