پیٹ کمنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبرداری کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ی کی وجہ آئندہ بھرپور ٹیسٹ سیزن کو قرار دے دیا۔
پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے نہ جانا بڑی بدقسمتی ہے، بہتر بھی محسوس کر رہا تھا لیکن یہ سیٹ بیک ہو گیا، میں چند ہفتے آرام کروں گا اور دوبارہ کمر کا اسکین کراؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آسٹریلیا ٹیم کے میچز اچھے نہیں رہے، کھلاڑی بگ بیش لیگ کے بڑے مقابلوں کے بعد یہ میچز کھیل رہے تھے کچھ انجری سے واپس آئے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، میری کچھ کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز کی جگہ بین ڈارشیوس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔