اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عدالت کو اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی منظوری کے بعد پیپر میلبری (جنگلی شہتوت)  کے درختوں کی کٹائی کی گئی ہے۔

 سی ڈی اے کے مطابق، معرکہ حق یادگار کے منصوبے کی منظوری کے بعد پراجیکٹ شروع ہونے سے قبل زمین کی پلاننگ وزارت کے حوالے کی گئی تھی۔ اس دوران اس جگہ کے درخت جن میں شکر پڑیاں بھی شامل تھیں، دوسری جگہ منتقل کر دیے گئے۔

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت،وزیر اعظم آفس کی منظوری سے پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی کی ، سی ڈی اے کا جواب سامنے آگیا ،معرکہ حق یاد گار کی منظوری حکومت نے دی سی ڈی اے نے پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے زمین پلاننگ منسٹری کے حوالے کی ،اس جگہ سے درخت شکر… https://t.

co/iBPiASLMgJ pic.twitter.com/TZVjsCLCQR

— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) February 3, 2026

جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2022 میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی جس میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی سمیت دیگر متعلقہ ادارے شامل کیے گئے۔ پولن الرجی کے پھیلاؤ اور اس کے خاتمے کے حوالے سے 2023 میں کمیٹی کی میٹنگز اور پبلک ہیئرنگز بھی کی گئیں تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی کیوں ضروری ہے۔

اس ضمن میں سائنسی تحقیق موجود ہے جو پولن الرجی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ معروف صحافی سلیم صافی نے 2024 میں اس معاملے پر ایک آرٹیکل بھی لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ اسلام آباد کو اجاڑ کر رہیں گے‘، درختوں کی کٹائی پر محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے تنقید کی زد میں

سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر اقدامات اٹھائے گئے اور یہ فیصلہ جلد بازی میں نہیں بلکہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں، تحقیق اور میٹنگز کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے کے ہائی کورٹ  کے حکم امتناع میں 13 فروری تک توسیع کردی گئی۔ وکیل سی ڈی اے عامر لطیف گل نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں معرکہ حق کی یادگار بنے گی، اس لیے درخت کاٹے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد میں درخت اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی درختوں کی کٹائی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں درخت اسلام ا باد میں درختوں کی کٹائی درختوں کی کٹائی اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کے درختوں کی کٹائی کی کی منظوری سی ڈی اے کے درخت

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم