محمود خان اچکزئی کو تجویز دی تھی کہ آپ وزیراعظم پاکستان سے ملیں، رانا ثنا اللّٰہ - فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات میں حرج نہیں۔ وزیراعظم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور پارلیمانی جمہوریت اسی سے آگے بڑھتی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو تجویز دی تھی کہ آپ وزیراعظم پاکستان سے ملیں، میں نے تجویز کیا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن اور لیڈر آف دی ہاؤس کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو کہا تھا اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں وقت طے کر لیتا ہوں جس پر محمود خان اچکزئی نے کہا ’آپ ابھی ٹھہریں چند دنوں تک آپ کو بتاؤں گا۔‘

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگر محمود خان اچکزئی وزیراعظم کو ملنا چاہیں تو وزیراعظم انہیں ویلکم کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان جس دن پارلیمنٹ آئیں گے اپوزیشن قیادت سے ملیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیے نئی تاریخ نہ آئی تو ملاقات نہ ہونے کا جواز نہیں، رانا ثناء وزیراعظم نے سہیل آفریدی پر ابتداء میں ہی واضح کیا سیاسی امور پر بات نہیں ہوگی، رانا ثناء

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات میں حرج نہیں، وزیراعظم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور پارلیمانی جمہوریت اسی سے آگے بڑھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات میں سیکیورٹی اور فنانس پر بات ہوئی، وزیراعظم نے سی ٹی ڈی کو فعال کرنے اور ریسورسز مہیا کرنے کا کہا۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت سے روابط کے حوالے سے مثبت رد عمل دیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ وفاقی وزرا محسن نقوی، احسن اقبال اور امیر مقام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی ملاقات میں رانا ثناء نے کہا

پڑھیں:

کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کارجبکہ جاری کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

موسمِ گرما میں دن کے دورانیے میں اضافے اور بلند درجہ حرارت کے پیش نظر کمیٹی نے دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل کاروبار کے اوقات کار رات 9 بجے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں

لاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال

اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات کے اوقات کار رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات سمیت ضروری سروسز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی برائے خزانہ اور نائب وزیراعظم، وفاقی سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشنز کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر امور اور کیسز کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ