ڈی جی پی آر میں جدید ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کا افتتاح، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے معائنہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
ڈی جی پی آر نے سیٹلائٹ دور میں داخل ہوتے ہوئے پہلی ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین لانچ کر دی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا۔ جدید ترین اس وین کا مقصد پنجاب بھر میں ہائی کوالٹی لائیو نیوز کوریج اور آؤٹ ڈور براڈکاسٹنگ کو آسان بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بسنت پاکستان کامثبت، ترقی پسند اور ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ہے، مریم نواز کی بسنت پریزنٹیشن
افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین کا تفصیلی معائنہ کیا اور پراجیکٹ کے سٹاف سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وین میں پہلی مرتبہ ایڈوانس آرٹیفیشل انٹیلی جنس آڈیو ویڈیو ٹرانس میشن سسٹم انسٹال کیا گیا ہے، جو بلارکاوٹ، سیٹلائٹ اپ لنک اور براڈکاسٹنگ کو ممکن بنائے گا۔
بریفنگ کے مطابق ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین موبائل لائیو سٹریمنگ، فیلڈ بیسڈ پروڈکشن پوسٹ اور اے آئی پاورڈ ڈرون کے استعمال کے لیے بھی قابلِ استعمال ہے۔ ڈی جی پی آر میں اس وین کے لیے گراؤنڈ اسٹیشن بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے، جس سے پورے پنجاب میں تیز اور موثر خبریں نشر کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی پنجاب میں میڈیا کوریج کے معیار کو بلند کرے گی اور عوام تک خبریں فوری اور درست طور پر پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی جی پی آر مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈی جی پی آر مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔