مین ہول میں گر کر جاں خاتون کے شوہر پر تشدد کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
لاہور میں مین ہول میں گر کر ہلاک ہونے والی خاتون سعدیہ کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے شدید اظہار برہمی کیا۔
تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضی کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، مرتضی کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہوگا۔
میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے،
لاہور :غلام مرتضی نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔
غلام مرتضی نے کہا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غلام مرتضی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔