(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا ہےکہ  انہیں  بشریٰ بی بی نے بتایا ہےکہ  ڈاکٹروں  نے پروسیجر  تجویز کیا ورنہ  عمران خان کی آنکھ ضائع ہونےکا خدشہ  تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ  اور  بھابی مہرالنساء نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کی۔دونوں خواتین نے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کا پیغام بیرسٹر گوہرکوپہنچا دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ  آج 3 ماہ بعد بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت ملی، بشریٰ بی بی کے ساتھ فیملی کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی موجود نہیں تھے۔

لاہور کے پوش علاقے میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ ،ملزم گرفتار

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لے جانےکی تصدیق کی ہے، ملاقات صرف بشریٰ بی بی سےہوئی ہے، 8 فروری سےمتعلق یا سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے  پاس  بشریٰ بی بی کے دو  پیغام آئے ہیں، بشریٰ بی بی نے بتایا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں شدید تکلیف تھی، ڈاکٹروں نےتجویز کیا ان کا پمز ہسپتال جانا ضروری ہے، بشریٰ بی بی نےبتایا بانی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی مرضی سے اور ڈاکٹروں کے مشورے پر ہسپتال گئے تھے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ  بشریٰ بی بی نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ابھی ٹریٹمنٹ ہو رہی ہے، بشریٰ بی بی نے بتایا کہ ڈاکٹروں  نے پروسیجر تجویزکیا ورنہ آنکھ ضائع ہونےکا خدشہ تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی سے میری کوئی ملاقات نہیں ہو رہی، ملاقاتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،  فیملی کی ملاقات ہر صورت ہونی چاہیے، آج  فیملی کی ملاقات  ہوگئی توکچھ تسلی ہوئی، کہاں لکھا ہوا ہے آپ سیاسی گفتگو نہ کریں؟ پہلے کیا جیل میں باقی لیڈرز نہیں رہے؟  ایک پارٹی کے لیے ایک قانون اور دوسری کے لیے دوسرا قانون ہے، جتنا ملاقات کو روکیں گے اتنے مسائل جنم لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ترکیے سے آنے والی پیش کش ہمارے علم میں نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ان کا جینا اور مرنا اس ملک میں ہے۔

بلوچستان کے دہشت گرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، ہم انہیں بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے،خواجہ آصف

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بی بی نے بتایا بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔

تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ