ڈرنے والے نہیں، 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے سامنے بھرپور دھرنا دیا جائے گا، کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ مراد علی شاہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لیے تو پھر نہ صرف 14 فروری کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا ہوگا بلکہ اس کا دائرہ کار پورے سندھ میں پھیل سکتا ہے، عوامی آواز دبانے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سانحہ گل پلازہ پرحکومتی مجرمانہ غفلت کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت شارع فیصل پر منعقدہ پرامن جینے دو کراچی کو مارچ پر ٹیپو سلطان تھانے میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بوکھلاہٹ، سیاسی انتقام اور بدترین فسطائیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی خود کو سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار قرار دیتی ہے مگر 8 فروری کے احتجاج کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے سے لیکر پرامن جینے دو کراچی مارچ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر تک پیپلز پارٹی حکومت نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو گرفتاریوں اور جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے ڈرایا جھکایا اور دبایا نہیں جاسکتا ہے، بدل دو نظام تحریک سے لیکر عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی، مراد علی شاہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لیے تو پھر نہ صرف 14 فروری کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا ہوگا بلکہ اس کا دائرہ کار پورے سندھ میں پھیل سکتا ہے، عوامی آواز دبانے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گے، ایف آئی آرز سے جدوجہد نہیں رکے گی، کراچی کے حقوق کی تحریک سے لیکر عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، اعلان کردہ شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے سامنے بھرپور دھرنا دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی ایف آئی
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔