data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر اور جماعت اسلامی کے رہنما سیف الدین ایڈووکیٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کی گفتگو دراصل بوکھلاہٹ اور ناکامی کا کھلا اعتراف ہے،کراچی کو لوٹ کا مال سمجھنے والے خود پیپلز پارٹی کے حکمران ہیں، جنہوں نے گزشتہ 17 برسوں میں اس عظیم شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے۔

سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی احتجاج کو “چند سو افراد” کہنا کراچی کے لاکھوں مظلوم شہریوں کی توہین ہے جو بدترین نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ناقص منصوبہ بندی نے کراچی کو مفلوج کر دیا ہے، جس کا خمیازہ شہری آئے روز بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ آئینی اور پرامن جدوجہد کی ہے اور عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، حکومت طاقت کے زور پر عوام کی آواز دبانا چاہتی ہے، جبکہ ایف آئی آر پر فخر کرنا جمہوریت نہیں بلکہ فسطائیت کی علامت ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے ایم سی نے کہا کہ جماعت اسلامی 9 ٹاؤنز میں محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کی عملی مثال قائم کر رہی ہے جبکہ قبضہ میئر اور پیپلز پارٹی کے زیرِانتظام 13 ٹاؤنز کی کارکردگی سے عوام بخوبی واقف ہیں، اگر پیپلز پارٹی کی کارکردگی واقعی بہتر ہے تو شہر کی حالت کیوں دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے؟

سیف الدین ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے منصوبوں کے نام پر پورا شہر کھنڈر بنا دیا ہے، سڑکیں، سیوریج اور بنیادی سہولیات تباہ حالی کا شکار ہیں،اس افسوسناک واقعے پر حکمرانوں کی بے حسی سب کے سامنے ہے مگر ذمہ داران کے خلاف مؤثر کارروائی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے مسائل کا سیاسی بیانات کے بجائے عملی اقدامات سے حل نکالا جائے اور عوامی احتجاج کو دبانے کے بجائے شہریوں کی جائز شکایات سنی جائیں، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور شہر کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیف الدین ایڈووکیٹ جماعت اسلامی پیپلز پارٹی

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی