Express News:
2026-06-02@20:47:51 GMT

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے جہاں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سینیٹر مشال یوسفزئی نے ایک دوسرے کے کردار پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور سینیٹر مشال یوسفزئی کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے اورعلیمہ خان نے مشعال یوسفزئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی خیر خواہ ہیں۔

مشعال یوسفزئی نے رد عمل دیتے ہوئے علیمہ خان کے بیان کو آے آئی جنریٹڈ کہہ دیا اور کہا کہ ‏علیمہ خان صاحبہ خان صاحب کی بہن ہونے کی وجہ سے میرے لیے قابل احترام ہیں، ابھی ان کی سوشل میڈیا پر چلنے والی اپنے حوالے سے ایک ویڈیو دیکھی جو یقیناً اے آئی جنریٹڈ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے ان کو بہت سختی سے اس قسم کے بیانات اور میڈیا پر آنے  سے روکا ہوا ہے اور اس کا اعلان خان صاحب نے خود صحافیوں اور میڈیا کے سامنے کیا کہ اب صرف ان کی بہن نورین نیازی صاحبہ میڈیا کے سامنے بیان دے گی۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جب ان کے اس قسم کے بیانات منظرعام پر آئے تھے اور خان صاحب کو پتا چلا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اے آئی ویڈیوز تھیں اور انہوں نے یہ بھی کہا باہر اس طرح کے بیانات میڈیا کو نہیں دیے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ حتیٰ کہ 4 اکتوبر کی گرفتاری کے بعد ان کے فون کے کچھ اسکرین شاٹس لیک ہوئے جس میں میرا ذکر تھا، اڈیالہ جیل میں میری انٹری بند کروانے کے لیے کسی کو کہا گیا تھا تو وہ بھی خان صاحب کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا فیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا بیان بھی اسی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے میں سمجھتی ہوں کہ فیک یا اے آئی ہی ہوگا، اس لیے میں اس پر بیان دینا وقت کا ضیاع سمجھتی ہوں۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ ‏فوکس صرف عمران خان صاحب کی صحت اور شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی ان تک رسائی پر رکھیں اور بانی چئیرمین تک ملاقات کی رسائی ہوگئی تو ان کے سامنے تمام معاملات رکھوں گی۔

واضح رہے کہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مشال یوسف زئی جن کی ہدایات پر ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہیں وہ ان کی ذمہ داری پوری کررہی ہیں مجھے نہیں لگتا مشال یوسف زئی عمران خان کی خیرخواہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مشال اور شیرافضل کو علیمہ خان کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک ملا ہوا ہے، بانی نے جیل میں کہا تھا جاکے انہیں بتاؤ ایجنسیاں استعمال کرنے کے بعد کرش کردیں گی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی یوسفزئی نے علیمہ خان پی ٹی آئی انہوں نے کہا کہ کی بہن نے کہا

پڑھیں:

بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تنبیہ کی ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہونے تک صوبے کا بجٹ منظور نہ ہونے دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی نے علیمہ خان کے ساتھ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران سہیل آفریدی  نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے انہیں ٹوک دیا۔

علیمہ خان نے سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری بانی سے ملاقات کروائیں‘۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ پر بات کرو ، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی سے ملاقات کرائیں ۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سارے لوگ ظلم کیخلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔   بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ہمارا یہاں آنے کا ایک ہی مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشل منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی کا علاج انکی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو، ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لئے یہ ملنے نہیں دے رہے۔ عید سے پہلے انہون نے ہمیں گیارہ گھنٹے تک روک کر عوام کو مصیبت میں ڈالا گیا 

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو فیملی کو کم از کم ملنے دیا جائے، پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کا نام ہے، بانی نے جیل سے فیصلہ کیا کہ فلاں وزیر اعلیٰ نہیں ہو گا، بانی کے فیصلے کے بعد کوئی بھی طاقت اس کو نہیں بچا سکتی تھی۔

مزید پڑھیں

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے

علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ ہو گا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو تبدیل نہیں کرسکتی، اڈیالہ جیل سے جب تک بانی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیر اعلیٰ رہوں گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ کے پی کی حکومت فقط بانی پی ٹی ہی ختم کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ کام کوئی نہیں کرسکتا، صوبے میں فارورڈ بلاک پروپیگینڈا ہے اور یہ اس لئے کیا گیا وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 97 ارب تک پہنچ چکے، حکومت ٹیکس کے اہداف پورے نہیں کر سکی اور آج حکومت میں شامل پارٹیاں عوام کا نہیں سوچ رہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ بانی کے علاج کیساتھ اس بجٹ پر فوکس رکھیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کے پی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کر دیا ہے اور ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، اس سال بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ہمارا سارا فوکس صحت تعلیم زراعت نوجوان اور جنگلات پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لا رہے ہیں، وفاقی بجٹ کا اثر سارے صوبوں بشمول گلگت بلتستان پر پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل