کینڈین ہائی کمشنر کی وزیرمواصلات سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی۔ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور موٹر وے منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کینڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈین حکومت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کی خواہاں ہے۔ ٹورنٹو میں آئندہ ماہ اسمال بزنس کنونشن بھی منعقد ہو رہا ہے۔

کینیڈین کمپنیاں بدلتے تقاضوں کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں ۔ لائیو اسٹاک۔ زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا پاکستان مختلف شعبوں میں پیداوار بڑھانا چاہتا ہے ۔ نجی شعبے کو آگے لایا جا رہا ہے۔ ملاقات میں کراچی۔ حیدرآباد اور سکھر موٹر وے کی تعمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ نئی موٹر وے کو کراچی پورٹ سے منسلک کیا جا رہا ہے جو سرمایہ کاری کا نادر موقع ہے۔ کھاریاں سے راولپنڈی موٹر وے سرمایہ کاری کے لیے اوپن ہے اور اسے 6 لین کیا جائے گا جبکہ مانسہرہ اور گلگت موٹر وے بھی اہم منصوبہ ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کینیڈا اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے وفود کا تبادلہ ممکن ہے اور کینیڈین سرمایہ کاروں کو پاکستان آکر کاروباری مواقع دیکھنے چاہئیں۔ وفاقی وزیرمواصلات نے مارچ میں تجارتی وفود کے تبادلوں کی تجویز دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رول بھی غیر آئینی ہے، سلمان اکرم راجا قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رول بھی غیر آئینی ہے، سلمان اکرم راجا عمران خان نے خود پمز اسپتال سے علاج کروانے کی خواہش کا اظہار کیا، اعظم نذیر تارڑ اسرائیلی فوج میں پہلی بار ایک مسلم خاتون افسر کو عربی ترجمان مقرر یو اے ای نے 2ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا رواں مالی سال، 7ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28فی صد اضافہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات، پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہائی کمشنر

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال