بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کر رہا ،بلوچ عوام کیساتھ مل کر شکست دیں گے:خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کر رہا ہے،بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے شواہد کلبھوشن کی صورت میں موجود ہیں، چند لوگ بلوچوں کو خراب کر نے کی کوشش کررہے ہیں ،بلوچوں کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دہشت گرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں،ہم انہیں بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے ،یہ لوگ ریاست کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔
ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟
انہوں نے کہا کہ جو عناصر ہمارے دشمن ہیں، یہ انہی کے ایجنٹ ہیں، دشمنوں کی پشت پناہی سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلی دہائیوں کے دوران بلوچستان میں ترقی ہوئی، سڑکیں اور تعلیمی ادارے تعمیر کیے گئے ہیں۔ جمہوری کلچر بلوچ قوم کا حق ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اپنے وسائل پر مکمل طور پر بلوچوں کا حق ہے ، اگر بلوچستان میں صرف چند لوگ وسائل سے مستفید ہو رہے ہیں تو وفاقی حکومت عام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
موسم تبدیل ؛ سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ،بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کو شکست دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی کسٹڈی میں ہے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے، تاہم بلوچ عوام کی مدد سے اس پراکسی جارحیت میں افغانستان اور بھارت کو شکست دی جائے گی۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا جماعت دہم کے طلبہ کیلئے اہم اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلوچستان میں خواجہ آصف نے کہا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :