پشاور:

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور طالبہ کے درمیان تلخ سوال و جواب ہے جہاں طالبہ نے وزیراعلیٰ سے پوچھا کہ جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں جبکہ 13 سال سے آپ کی اصل حکومت میں  خیبرپختونخوا پسماندہ کیوں ہے، جس پر سہیل آفریدی نے انہیں حریف جماعتوں کا کارکن قرار دے دیا۔

پشاور میں منعقدہ ینگ لیڈرز کنونشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور ایک طالبہ کے درمیان تلخ سوال و جواب دیکھنے میں آیا اور تقریب سیاسی بحث میں بدل گئی۔

ینگ لیڈرز کنونشن کی تقریب کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں 13 سال سے اصل حکومت ہونے کے باوجود صوبہ پسماندہ کیوں ہے؟ آپ ادھر ادھر کی باتیں کر رہے ہیں، یہ بتائیں کہ اس صوبے کو کیا دیا ہے۔

طالبہ نے کہا کہ جو بھی ترقی ہوئی ہے وہ اراکین صوبائی اسمبلی اور اراکین قومی اسمبلی کے گھروں تک محدود رہی ہے، صوبے میں ہونے والی کرپشن پر آپ نے کیا اقدامات کیے اور اگر دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو ہمارا صوبہ کہاں کھڑا ہے۔

طالبہ کے سوالات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا تعلق شاید عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) یا کسی اور سیاسی جماعت سے ہوگا، جس پر ہال میں ہلچل مچ گئی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ ترقی کی تعریف پہلے واضح کریں، ہم نے اس صوبے کے نوجوانوں کو سوال کرنے کا شعور دیا ہے، آج ایک بہن کھڑے ہو کر صوبے کے چیف ایگزیکٹو سے سوال کر رہی ہیں، یہ ہماری کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا تعلق اے این پی، جماعت اسلامی یا کسی اور پارٹی سے ہے تو یہ اور بات ہے، مجھے بات کرنے دیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے دور میں بم دھماکے ہوتے تھے، نشتر ہال بند تھا، ہم نے اسے دوبارہ کھولا، ہم نے نوجوانوں کے لیے ایسے پروگرامز کے مواقع پیدا کیے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی صرف لاہور اور کراچی تک محدود نہیں، ان کے مضافات دیکھیں تو وہاں بھی بدحالی ہے، جنوبی پنجاب میں آج بھی لوگ اسکولوں میں جانور باندھتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے کر رہی ہیں نے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع