رپورٹ :قیس رضا

ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ، ضلعی نظامت امورِ نوجواناں، حلقۂ اربابِ ذوق، انجمن ترقی پسند مصنفین، ادب زار اور دیگر ادبی تنظیموں کے اشتراک سے ڈیرہ جات بیٹھک میں ایک روزہ ادبی میلہ منعقد کیا گیا، جس میں بک فیئر، کتاب کی تقریبِ رونمائی اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔

ادبی میلے کے تحت لگائے گئے بک فیئر کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدنان جمیل نے کیا، جبکہ نیشنل بک فاؤنڈیشن اور یونائٹڈ بک سنٹر نے اپنے سٹالز قائم کیے۔ سہ پہر کے سیشن میں معروف ناول نگار اربجے حفیظ گیلانی کے سرائیکی ناول ’’نِت کرلاوے کونج‘‘ کے اردو ترجمے ’’کرلاہٹ‘‘ (مترجم: عنایت عادل) کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان تھے۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ سید ارسلان، ایس پی پہاڑ پور اقبال خان، ڈی وائی او سمیت دیگر معزز شخصیات اور ادبی حلقوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض افسانہ نگار احسان لاشاری نے انجام دیے۔ انہوں نے مترجم عنایت عادل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کتاب لکھنا اور اسے شائع کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین خان نے ادبا و شعرا کے مطالبے پر ڈیرہ جات بیٹھک کو ڈیرہ کے ادیبوں کے سپرد کرنے کا اعلان کیا اور ضلعی انتظامیہ کو اس ضمن میں فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

ناول نگار حفیظ گیلانی نے ناول کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کہانی خطۂ دامان کی ہے جو 1950 اور 1960 کے درمیانی دور کی سماجی و ثقافتی عکاسی کرتی ہے۔ مترجم عنایت عادل نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناول کی کہانی نے انہیں مجبور کیا کہ وہ اسے اردو زبان میں قومی سطح پر متعارف کرائیں۔

تقریب میں معروف افسانہ نگار منیر احمد فرووس، شاعر و ادیب خورشید ربانی اور خوشحال ناظر سمیت دیگر اہلِ قلم نے اظہارِ خیال کیا، جبکہ قیس رضا نے مرحوم افسانہ نگار حامد سراج کا تحریر کردہ پیش لفظ پڑھ کر سنایا۔

ادبی میلے کا اختتام مشاعرے پر ہوا جس میں مقامی شعرا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مشاعرے کی نظامت معروف شاعرہ صائمہ قمر نے کی، صدارت ثنااللہ شمیم ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں شعرا اذرا بخاری، رحمت اللہ عامر اور مخمور قلندری شامل تھے۔ دیگر شعرا میں خورشید ربانی، ابرار عقیل، خوشحال ناظر، موسیٰ کلیم، قیس رضا، عون رضا، عنایت اللہ عنایت، حنیف کامل، ذیشان گوہر، طاہر جاوید، جواد جمیل، وسیم ناطق، عامر عائز، محسن حسن، عامر ہانی، فیصل فصیح، نعمان قریشی اور آشان مروت شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ادب ڈیرہ اسماعیل خان نیشنل بک فاؤنڈیشن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان نیشنل بک فاؤنڈیشن

پڑھیں:

امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز

امریکی سفارت خانے نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ’لیٹ فریڈم رنگ‘ کے عنوان سے ’لبرٹی بیل‘ نمائش کا افتتاح کر دیا۔

نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 16 پاکستانی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں ہر فنکار نے اپنے انداز میں ‘آزادی’ کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نمائش کا افتتاح لوک ورثہ میوزیم میں منعقدہ تقریب میں امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے مشترکہ طور پر کیا۔

پاکستانی فنکاروں نے ‘آزادی’ کی نئی تعبیر پیش کی

امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں امریکی مشن کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن نے اپنے ‘لنکن کارنرز’ نیٹ ورک کے ذریعے ترتیب دیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 16 فنکاروں کو شریک کیا گیا۔

Federal Minister for NH&C Aurangzeb Khan Khichi and U.S. Chargé d’Affaires Andy Halus on Thursday jointly inaugurated the “Let Freedom Ring” American Liberty Bell display at Lok Virsa Heritage Museum, celebrating the enduring cultural partnership between Pakistan & United States pic.twitter.com/3uqKCelXK9

— National Heritage and Culture Division (@DivisionCulture) July 23, 2026

ہر فنکار سے ایک ہی سوال پوچھا گیا کہ ’میرے لیے آزادی کیا معنی رکھتی ہے؟ ’اس سوال کے جواب میں فنکاروں نے ’لبرٹی بیل‘ کے منفرد ڈیزائن تخلیق کیے، جو پاکستانی نقطۂ نظر سے آزادی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔

نمائش 5 روز تک جاری رہے گی

‘لیٹ فریڈم رنگ’ نمائش 23 سے 27 جولائی تک اسلام آباد کے 2 نمایاں ثقافتی مراکز، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ میوزیم میں جاری رہے گی۔

امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس 5 روزہ نمائش کے دوران دونوں مقامات کا دورہ کریں اور فن پاروں کا مشاہدہ کریں۔

امریکا اور پاکستان کے مشترکہ اقدار پر زور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ ‘لبرٹی بیل’ آزادی، اظہارِ رائے اور بہتر مستقبل کی امید کی علامت ہے۔

أعلنت السفارة الأمريكية في إسلام آباد عن افتتاح معرض ليت فريدوم رينغ في متحف لوك ورثه ومتحف النصب التذكاري الباكستاني، وذلك ضمن الاحتفالات العالمية بمرور ٢٥٠ عامًا على إعلان الاستقلال الأمريكي.

شارك في الافتتاح القائم بالأعمال الأمريكي آندي هيلز ووزير التراث الوطني والثقافة… pic.twitter.com/EcPOSXchyu

— WE News | بالعربية (@WENewsArabic) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں معاشروں میں فن، تخلیقی اظہار اور بہتر دنیا کے تصور کو اہمیت دی جاتی ہے۔

لوک ورثہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی مقام پر امریکا کی آزادی کی داستان کو بھی پیش کرنا باعثِ فخر ہے۔

ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے اس نمائش کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔

امریکا 2026 میں اپنے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اور سفارتی مشنز کے زیرِ اہتمام ‘فریڈم 250’ کے عنوان سے مختلف تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ‘لیٹ فریڈم رنگ’ مہم بھی اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادی، اختراع، تخلیقی اظہار اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے آزادی کے تصور کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزادی افتتاح لوک ورثہ میوزیم امریکا امریکی سفارتخانہ امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس پاکستان ثقافتی تبادلہ فنکاروں لبرٹی بیل لیٹ فریڈم رنگ مونومنٹ میوزم

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ