مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، کیپٹن (ر)صفدر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، ترقی کا عمل لاہور سے نکل کر اب گاؤں گاؤں تک پہنچ چکا ہے۔شیخوپورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیے بغیر حقیقی تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی کے صوبے پر توجہ دینے کے بجائےکراچی جاکرعوام کوبھاشن دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک ہفتہ لاہورآئیں انہیں معلوم ہوجائےگا ترقی کا عمل ہرگلی اور محلہ تک پہنچ چکا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان دفاعی اور معاشی طورپرایشیاکی مضبوط ترین قوت بننے جا رہا ہے۔کیپٹن (ر)صفدر کا کہناتھاکہ بسنت میں لاکھوں افرادکی شرکت ثابت کردےگی کہ عوام تفریح چاہتے ہیں، مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، ترقی کا عمل لاہور سے نکل کر اب گاؤں گاؤں تک پہنچ چکا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔