بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز، 197 دہشت گرد ہلاک، 22 جوان دشہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ :بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مسلسل سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران گزشتہ تین روز میں دہشت گرد نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان آپریشنز میں اب تک 197 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کے 22 بہادر جوانوں نے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز دہشت گردوں کی جانب سے تین روز قبل کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، گوادر اور پسنی میں کیے گئے بزدلانہ اور منظم حملوں کے بعد شروع کیے گئے۔ ان حملوں میں خواتین، بچوں اور مزدوروں سمیت متعدد معصوم شہری جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد ریاستی اداروں نے دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیوں میں تیزی کر دی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس نے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ آپریشنز کے دوران مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا جا رہا ہے جبکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فورسز نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گرد نیٹ ورک کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔
دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں اور بلوچستان کے عوام امن و استحکام کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر کام کرنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو کسی صورت اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور بلوچستان کو پُرامن، مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک