data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ظلم اور محرومی کا بیانیہ دہشت گردی کو چھپانے کیلیے بنایا جاتا ہے،بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں لوٹ مار کر رہی ہیں، بلوچستان معدنیات سے مالامال ہے ، باغی کے قریب 5 ارب ڈالرز مالیت کے منصوبہ جات پر کام شروع ہوا ہے،قومی اسمبلی میں بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں کی مذمت اور عسکری اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے بلوچستان واقعے پر بحث سمیٹ دی، طلال چودھری نے کہا کہ بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں لوٹ مار کر رہی ہیں، بلوچستان معدنیات سے مالامال ہے ، باغی کے قریب 5 ارب ڈالرز مالیت کے منصوبہ جات پر کام شروع ہوا ہے ، پاکستان ترقی کے سفر پر روانہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بدامنی کا مقصد پاکستان میں آنے والی سرمایہ کاری کو روکنا ہے، بد امنی کا مقصد پاکستان کے اسٹریٹجک پارٹنر چین کو دور بھیجنا ہے، ظلم ذیادتی گمشدہ علاقوں اور محرومی کا بیانیہ دہشت گردی کو چھپانے کے لیے بنایا جاتاہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ بلوچستان کو پنجاب سے این ایف سی کے تحت چالیس فیصد زیادہ حصہ ملتا ہے، بلوچستان میں 13 کیڈٹ کالجز ہیں 2 لاکھ آبادی والے شہروں میں ائرپورٹ ہیں، بلوچستان میں 321 ٹیکنیکل تعلیمی ادارے ہیں، بلوچستان میں 13 ہسپتال بنیادی صحت کے مراکز 757 اور 25000 سے زاید سڑکیں ہیں، این ایف سی کے تحت بلوچستان کو پنجاب اور سندھ سے فی کس کے حساب سے دو گنا سے زیادہ رقم ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ91 فیصد پیسے بلوچستان میں وفاق کی جانب سے دئیے جاتے ہیں، اگر حقوق کی جنگ ہے تو حملہ صرف اسکولز اور ہسپتالوں پر کیوں کیا جاتا ہے، بینک عوام کی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں، پلوں اور رابطہ سڑکوں کو کیوں اڑایا جاتا ہے، اسکول بینک اور کاروبار چل رہے ہوں تو محرومیوں کا بیانیہ کیسے بنے گا، پاکستان گمشدہ افراد کے اعتبار سے ترقیافتہ ممالک سے بہتر ہے، یورپ اور امریکہ میں پاکستان سے ذیادہ گمشدہ لوگ ہیں۔قومی اسمبلی میں بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں کی مذمت اور عسکری اداروں کوخراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گرد کارروائیوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردانہ کارروائیوں میں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کرنے جیسے گھناؤنے اور غیر انسانی حربے اپنائے گئے۔ اس میں کہا گیا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس خواتین کے استحصال زبردستی ذہنی دباؤ اور بلیک میننگ کے ذریعے انہیں ریاست اور معاشرے کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو اسلامی پاکستانی اور بلوچ اقدار کی سراسر منافی ہے، ایوان سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں صوبائی حکومت بلوچستان اور سول انتظامیہ کے بروقت اور موثر اقدامات کو سراتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طلال چودھری نے بلوچستان میں کا بیانیہ جاتا ہے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار