اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ ، سینیٹر محمد اورنگزیب سے خیبر پی  کے حکومت کے وزیرِ اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ، مزمل اسلم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر فنانس ڈویڑن اور حکومتِ خیبر پی  کے  کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مالیاتی اور ترقیاتی امور کے ایک وسیع دائرہ کار پر تبادلہ  خیال کیا گیا، جن میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی مدات کے تحت فنڈز کی بروقت فراہمی، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور معاونت سے متعلق زیر التوا ضروریات، اور صوبائی حقوق و وسائل کی تقسیم کے وسیع تر فریم ورک بشمول قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) سے متعلق امور شامل تھے۔خیبرخیبر پی  کے کی ٹیم نے ضم شدہ اضلاع میں درپیش انتظامی اور ترقیاتی ضروریات کو اجاگر کیا۔ فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فنڈز کی پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ بروقت اجرا کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر نے اس امر کی نشاندہی کی کہ جہاں ضروری ہو وہاں مؤثر رابطہ کاری اور کھاتوں کی بروقت تطبیق شفاف اور ہموار فنڈز کے اجرا کے لیے نہایت اہم ہے، ملاقات میں این ایف سی سے متعلق جاری کام اور مشاورت کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں تکنیکی سطح پر مذاکرات اور ذیلی گروپس کی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ اہم امور پر اتفاقِ رائے کو آگے بڑھایا جا سکے۔دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متعلقہ فورمز اور تکنیکی ذرائع کے ذریعے قریبی رابطہ کاری جاری رکھی جائے گی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، دریں اثناء وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ای سی سی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت مانگ لی۔ الیکشن کمشن کی 43 کروڑ 50 لاکھ کی سمری تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ای سی سی نے داخلہ اور نارکوٹکس ڈویژن کیلئے 10 کروڑ سی ڈی اے کے ذریعے ایس ڈی جی پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز منظور کر لئے۔ فرنٹیر کور بلوچستان کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے 87 لاکھ 90 ہزار روپے منظور کر لئے۔ تعلیمی وظائف اور نئے پروگرامز کیلئے فنڈز منظور کر لئے۔ آؤٹ آف سکول بچوں کے لئے نئی تعلیمی سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسٹمز سے ضبط شدہ امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کو دینے کی منظوری دی گئی۔ امدادی سامان قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی استعمال کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال