data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) ائر انڈیا نے اپنے ایک بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کو اس وقت گراؤنڈ کر دیا جب ایک پائلٹ نے پرواز کے دوران فیول کنٹرول سوئچ سے متعلق مسئلے کی نشاندہی کی۔ یہ وہی سسٹم ہے جو گزشتہ برس ہونے والے ایک مہلک طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مرکز بنا ہوا ہے۔ائر انڈیا کے مطابق طیارے کو احتیاطی طور پر پروازوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور اصل ساز و سامان بنانے والی کمپنی ا وای ایم کو پائلٹ کے خدشات کا فوری جائزہ لینے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ ائر لائن کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے بھارتی ایوی ایشن ریگولیٹر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ادھر بوئنگ اور بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔ واضح رہے کہ ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی ملکیت ائر انڈیا کو جون 2025 ء میں ہونے والے ڈریم لائنر حادثے کے بعد شدید تنقید اور جانچ پڑتال کا سامنا ہے، جس میں 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ائر انڈیا کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر کی ہدایت پر گزشتہ سال اپنے تمام بوئنگ 787 طیاروں کے فیول کنٹرول سوئچز کی جانچ کی گئی تھی، تاہم اس وقت کسی قسم کی خرابی سامنے نہیں آئی تھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جون 12 کو پیش آنے والے حادثے کی کاک پٹ ریکارڈنگ میں دونوں پائلٹوں کے درمیان ہونے والی گفتگو سے عندیہ ملتا ہے کہ طیارے کے کپتان نے انجنوں کو جانے والے ایندھن کا بہاؤ بند کر دیا تھا، جسے امریکی حکام کی ابتدائی تحقیقات کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ائر انڈیا نے والے گیا ہے

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس