بیرسٹر سلطان محمود کی وفات کشمیر کاز کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، کشمیر پیس فورم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی موثر نمائندگی کی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کو کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز نے کشمیر کاز کے لیے بڑا اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز کے صدر راجہ زیب خان، سیکریٹری جنرل راجہ فاروق حیدر، نائب صدر راجہ قمر،زیب اور دیگر عہدیداروں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر مشترکہ بیان جاری کیا۔ انھوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی موثر نمائندگی کی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، وہ متعدد دفعہ نیدرلینڈز بھی تشریف لائے اور کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز کے عہدیداروں کے ساتھ ڈچ وزارت خارجہ، ڈچ پارلیمنٹیرینز اور وزراء سے ملاقاتیں کیں۔انھوں نے کہا کہ نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی غمزدہ ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔