پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ٹیرف ریٹ کوٹہ معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ٹیرف ریٹ کوٹہ (TRQ) معاہدے پر دستخط کئے گئے۔معاہدہ، برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تجارت میں تسلسل اور قانونی وضاحت یقینی بنائے گا، برسلز میں دستخطی تقریب ہوئی، پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی اعتماد میں اضافے کا عندیہ دیا۔معاہدہ سے کثیرالجہتی نظام اور قواعد پر مبنی عالمی تجارت سے وابستگی کا واضح پیغام دیا گیا، پاکستان اور یورپی یونین نے دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ تعاون کے مضبوط جذبے، باہمی اعتماد اور تکنیکی مقبولیت کی ایسی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ کثیرالجہتی ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں فریقوں کی وابستگی اور ایک مضبوط قواعد پر مبنی بین الاقوامی تجارتی نظام کے تحفظ کا واضح اشارہ دیتا ہے۔سفیر نے دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان اور یورپی یونین کے قریبی تعاون پر روشنی ڈالی، جس میں کثیر فریقی عبوری اپیل کا ثالثی انتظام (ایم پی آئی اے)، ترقیاتی معاہدے کے لیے سرمایہ کاری کی سہولت، تجارت اور صنفی تحفظ کے اقدام بھی شامل ہیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، جس میں جی ایس پی پلس کے ذریعے یورپ پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ذرائع کے مطابق ٹی آر کیو معاہدہ واضح ذمہ داری، رپورٹنگ اور تصدیقی انتظامات کے ذریعے اس فریم ورک کی تکنیکی بنیادوں کو مضبوط کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور یورپی یونین کے
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔