ساف انڈر 20 فٹبال: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کھیل کے میدان میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی روایتی رقابت دیکھنے کو ملنے والی ہے، جہاں دونوں ممالک کی انڈر 20 فٹبال ٹیمیں ساف انڈر 20 فٹبال چیمپین شپ کے دوران مدِمقابل آئیں گی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ مقابلہ 26 مارچ کو مالدیپ کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جسے ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا میچ قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی کشیدگی کے باعث طویل عرصے سے کھیلوں کے میدان میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کم دیکھنے میں آ رہے تھے، تاہم ساف انڈر 20 فٹبال چیمپین شپ نے ایک بار پھر دونوں روایتی حریفوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 23 مارچ سے 4 اپریل تک مالدیپ کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کے سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان مالدیپ کے ساتھ نیپال، بھوٹان اور سری لنکا شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں دفاعی چیمپین بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش کو رکھا گیا ہے۔ گروپ بی کو خاص طور پر سخت تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ تینوں ٹیمیں مضبوط سمجھی جاتی ہیں۔
پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ 24 مارچ کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، جس کے بعد 26 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے ٹکراؤ ہوگا۔ یہ مقابلہ نہ صرف گروپ کی پوزیشن کے لیے اہم ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے فٹبال شائقین کے لیے بھی غیر معمولی دلچسپی کا باعث بنے گا۔
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں یکم اپریل کو کھیلے جانے والے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ فائنل مقابلہ 3 اپریل کو ہوگا۔
اس فارمیٹ کے باعث اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ پاکستان اور بھارت نہ صرف گروپ مرحلے بلکہ سیمی فائنل یا فائنل میں بھی ایک بار پھر آمنے سامنے آ جائیں، یوں دونوں ٹیمیں تین مرتبہ بھی مدِمقابل آ سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت انڈر 20 فٹبال
پڑھیں:
پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی، اور آن لائن ویزا درخواستوں پر عموماً 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر لیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2026 کے دوران تقریباً 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکا آمد متوقع ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 20 ہزار کے قریب تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویزا فیس کے خاتمے کے بعد نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستانی جوڑے بھی اپنی شادی کی تقریبات کیلئے سری لنکا کا رخ کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں
قونصل جنرل نے تعلیمی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسکالرشپس فراہم کی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کے فروغ کی ایک اہم مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2005 میں آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) طے پایا تھا، تاہم اب بھی بعض تجارتی رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
سنجیوا پٹیوالا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویزا فیس کے خاتمے سے سیاحت، تجارت اور ثقافتی روابط کو نئی تقویت ملنے کا امکان ہے، جس سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی