کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی شہداء کے لواحقین کے حوصلے پست نہ کر سکی۔ شہداء کے اہل خانہ آج بھی صبر، استقامت اور وطن سے غیر متزلزل محبت کی روشن مثال بنے ہوئے ہیں۔

شہداء کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پیاروں کو وطن کی حفاظت کیلئے قربان کیا اور انہیں اس پر فخر ہے۔ شہید ایس ایچ او ساجد بلوچ کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا مچھ میں تعینات تھا، جہاں اس نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

شہید صدیق بلوچ کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے گولی لگنے کے باوجود کہا تھا کہ کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑوں گا۔ اس کے جذبے نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔

شہید کانسٹیبل شہزاد کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد مجھے بہت عزیز تھے لیکن مجھے فخر ہے کہ انہوں نے ملک کیلئے جان دی۔ شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ ایک بھائی کیا ہے، ہم جتنے بھی بھائی ہیں اگر ملک کیلئے قربان ہو جائیں تو ہمیں کوئی دکھ نہیں۔

شہداء کے لواحقین نے واضح کیا کہ دہشت گردی ان کے حوصلے توڑ نہیں سکتی اور نہ ہی وطن سے محبت کم کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے یہ شہداء آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ اور پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔

قوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے مشن کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا۔
https://dailymumtaz.

com/wp-content/uploads/2026/02/baloch-soldier.mp4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہداء کے لواحقین تھا کہ

پڑھیں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے

---فائل فوٹو 

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، اسحاق ڈار
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار