بھارت دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتا ہے، گرپتونت سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان اور امریکی مفادات کے خلاف براہِ راست کارروائی ہے، بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے ایک سو ستانوے دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز میں آپریشن کے دوران بائیس جوان اور چھتیس شہری بھی شہید ہوئے، دہشت گردوں کا نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :