عمران خان کی بہنوں اور ارکان اسمبلی کے قریب مشتبہ مسلح شخص کون؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: سینٹرل جیل اڈیالہ کے قریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کے قریب ایک مسلح شخص کی موجودگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس نے حراست میں لیے جانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق پولیس ڈیوٹی پر موجود تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر ارکان اسمبلی کے قریب ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو قابو کیا، جس نے اپنا نام عارف بتایا اور بتایا کہ وہ ملتان کا رہائشی ہے۔
مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پر مشتبہ شخص کی تلاشی بھی لی گئی، جس پر اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں۔
متن کے مطابق ملزم مذکورہ پستول کے متعلق کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہیں کر سکا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔