وفاقی حکومت نے AFIC اور NIHD کے توسیعی منصوبے کی 13 ارب روپے لاگت سے منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی حکومت نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، راولپنڈی کے توسیعی منصوبے کی 13 ارب روپے کی لاگت سے منظوری دی ہے۔
یہ فیصلہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (ECNEC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں منصوبے کے لیے سست روی کا شکار پی ایس ڈی پی اسکیموں سے بچت شدہ رقوم استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
منصوبے کی مجموعی لاگت میں سے 6 ارب روپے غیر ملکی ذرائع سے حاصل کیے جائیں گے، جبکہ 10.
ای سی این ای سی کو بتایا گیا کہ AFIC اپنی موجودہ استعداد سے کہیں زیادہ مریضوں کا علاج کر رہا ہے اور وفاقی سطح پر دل کے امراض کے علاج کی سہولیات ناکافی ہیں۔ منصوبے میں فوجی اور سویلین دونوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام (2023-2027) کی منظوری بھی دی گئی، جس کی لاگت 23.5 ارب روپے ہے۔ علاوہ ازیں کراچی یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی 178.5 ارب روپے کی نظرثانی شدہ لاگت بھی منظور کی گئی، جسے سندھ حکومت ورلڈ بینک سے 550 ملین ڈالرز قرض لے کر مکمل کرے گی۔ اس منصوبے میں 21 کلومیٹر طویل کوریڈور، 28 اسٹیشنز اور 256 بسیں شامل ہوں گی، جو روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.