اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت کا وزیراعظم ہاؤس پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر صدر قازقستان قاسم جومارت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا  اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان سے وفاقی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا جب کہ صدر قازقستان نے وزیراعظم کو اپنے وفد کے اراکین سے متعارف کرایا۔

اس موقع پر صدرِ قازقستان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں  دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام اور سفارتی وفود شریک تھے۔  استقبالیہ تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر قازقستان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

ملاقات کے بعد پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر قازقستان نے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے، جسے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق 19 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ ان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں سے متعلق تعاون، کان کنی اور پیٹرولیم کے شعبے میں شراکت داری، قیدیوں کے تبادلے اور میری ٹائم سیکٹر میں تعاون شامل ہے۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے، کسٹمز کے شعبے میں تعاون اور محکمہ ریلوے میں شراکت داری سے متعلق معاہدوں کی دستاویزات کا بھی تبادلہ ہوا۔ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط اور نقل و حمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون، ورچوئل اثاثوں میں شراکت داری، پروٹیکشن اور ویٹرنری کے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا۔ تقریب میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مستقبل کے تکنیکی تعاون اور ڈیجیٹل شراکت داری کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

مفاہمتی یادداشت اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں اور معاہدوں پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف قازقستان کے درمیان دونوں ممالک کے صدر قازقستان کے شعبے میں شراکت داری میں تعاون کیا گیا

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم