پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اس سے کن مسافروں کو فائدہ ہوگا، اس کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس خصوصی رعایت کا اطلاق پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں پر ہوگا، جس کا مقصد مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر اس خصوصی رعایت کے تحت 10 فروری 2026 تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یہ رعایت یکم فروری سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا اپنے قریبی مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان