متاثرہ فیملی کے مطابق گھر والے سب امام بارگاہ گئے ہوئے تھے، جب گھر واپس آئے تو سارا سامان بکھرا ہوا تھا، چور 10 سے 12 لاکھ کیش، شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور دیگر سامان لے گئے۔ متاثرہ فیملی کے مطابق انھیں ایک پڑوسی نے بتایا کہ رکشے میں 2 افراد کو گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی کی ایک واردات میں ڈکیت گھر سے لاکھوں کیش اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کورنگی سیکٹر 35 کبڈی گراؤنڈ کے ایک گھر میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے کیش اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کی ٹیم اطلاع ملنے پر تفتیش کے لیے گھر پہنچ گئی۔ متاثرہ فیملی کے مطابق گھر والے سب امام بارگاہ گئے ہوئے تھے، جب گھر واپس آئے تو سارا سامان بکھرا ہوا تھا، چور 10 سے 12 لاکھ کیش، شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور دیگر سامان لے گئے۔ متاثرہ فیملی کے مطابق انھیں ایک پڑوسی نے بتایا کہ رکشے میں 2 افراد کو گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔ کرائم سین یونٹ کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: متاثرہ فیملی کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار