سہیل آفریدی کا کُرم متاثرین کیلئے امدادی رقم دگنی کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے ضلع کُرم میں آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔
وسطی کُرم سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیمپ کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت خیبر پختون خوا متاثرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، میری کوشش ہے کہ تمام متاثرین جلد سے جلد اپنے اپنے علاقوں کو واپس چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کیمپ کے اندر متاثرین کو تمام سہولتیں دی جائیں گی، وسطی کُرم متاثرین کو وادی تیراہ کے متاثرین کی طرح ریلیف پیکیج دیا جائے گا، ضلع خیبر کی طرح کُرم میں بھی جلد از جلد بڑا جرگہ بلایا جائے گا۔
آپ کا تعلق ضرور اے این پی یا کسی دوسری پارٹی سے ہو گا: سہیل آفریدی کا طالبہ کو جواب
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میزبان گھروں میں مقیم بے گھر افراد کو بھی امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختون خوا سہیل ا فریدی متاثرین کی
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :