کشمیری اپنا مستقبل پاکستان سے جوڑنے کا فیصلہ اس کے قیام سے قبل ہی کرچکے تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ۔ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی نظریاتی طور پر اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے نہ تو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کرسکتا ہے اور نہ ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا مظلوم کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عزم
انہوں نے کہا کہ 05 فروری یومِ یکجہتی کشمیر ایک تاریخی دن ہے جو اہلِ پاکستان اور اہلِ کشمیر کے درمیان قائم لازوال رشتے، مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی وابستگی اور سماجی یکجہتی کی روشن علامت بن چکا ہے۔
یہ دن دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اس غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتا ہے کہ وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی نظریاتی طور پر اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو ایک تاریخی حقیقت ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اہلِ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر ان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے اور اپنے حقِ خودارادیت کو حاصل کر کے آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت مودی کی ہندوتوا پالیسی پر گامزن، جلد شیرازہ بکھر جائے گا: قائم مقام صدر آزاد کشمیر
انہوں نے 05 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی انتہاپسند حکومت نے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے غیر قانونی اقدامات کیے، جنہیں کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی جبر و استبداد کے باوجود کشمیری عوام نے اپنی جدوجہد کو ترک نہیں کیا، جو ان کے عزم اور حوصلے کا واضح ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، خواتین کی بے حرمتی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں آج بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں اور بھارت کو کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دینے پر مجبور کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، جبکہ بھارت کی انتہاپسند پالیسیاں نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے نہ تو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کرسکتا ہے اور نہ ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ یکجہتی کشمیر پر حکومتِ پاکستان کا کشمیری مہاجرین کے لیے بڑا ریلیف
وزیراعظم آزادکشمیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور ان کی حمایت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام حقِ خودارادیت حاصل کریں گے اور ان کی خواہشات کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق عمل میں آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 فروری we news آزاد کشمیر بھارت پاکستان پیغام فیصل ممتاز راٹھور مودی وزیراعظم یوم یکجہتی کشمیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پیغام فیصل ممتاز راٹھور یوم یکجہتی کشمیر کشمیری عوام نے یکجہتی کشمیر نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ اور ان کے لیے ہے اور
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔