قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2025 کے دوران نیب نے 6 کھرب روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے نیب کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوہستان اسکینڈل کی مالیت 40 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے اب تک 6 ارب روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ ان کے مطابق اس اسکینڈل میں رقوم دیواروں اور پینٹ کے ڈبوں میں چھپا کر رکھی گئی تھیں۔

ڈی جی آپریشنز نیب نے بتایا کہ کوہستان اسکینڈل میں مجموعی طور پر 26 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے ہراساں کرنے کے تاثر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد بیوروکریسی اب آزادانہ طور پر فیصلے کر رہی ہے، جبکہ آئندہ اگر کوئی جھوٹا الزام لگائے گا تو الزام عائد کرنے والے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ڈی جی آپریشنز کے مطابق اسی وجہ سے موصول ہونے والی شکایات پر شناخت کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس مین، ارکانِ پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے لیے خصوصی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور بعض شکایات متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی جاتی ہیں۔

ڈی جی آپریشنز نیب عبدالمجید اولکھ نے کہا کہ محض شکایت کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکانِ پارلیمنٹ سے متعلق شکایات کے لیے اسمبلی اسپیکرز کے ماتحت سہولت سیلز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شفافیت کے لیے ابتدائی جواب اسپیکر کی جانب سے آتا ہے، تاہم نیب اس جواب کو حتمی ماننے کا پابند نہیں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق